ڈونلڈ ٹرمپ کی پوجا کرنے والا بھارتی چل بسا

0
581

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سن کر اس کی صحتیابی کے لیے بھوکا رہ کر دعائیں کرنے والا بھارتی شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسان بسا کرشنا راجو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب راجو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سنی تو اسے شدید دھچکا لگا تھا۔

بھارتی کسان کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ بسا کرشنا راجو ٹرمپ کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا اور اس نے گزشتہ برس ایک 6 فٹ لمبا ٹرمپ کا مجسمہ کھڑا کر کے اس کی پوجا شروع کر دی تھی۔

اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب سے بسا کرشنا راجو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا سنا تو اس نے راتوں کو جاگ کر اور بھوکا رہ کر امریکی صدر کی صحت یابی کے لیے دعائیں شروع کر دیں، لیکن آج دوپہر 12 اکتوبر کو وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here