بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے وطن سے محبت کے اظہار کے لیے منفرد انداز میں سائیکل پر سفر کا آغاز کردیا۔ عطا اللہ کا کہنا ہے کہ وہ بغیر ہینڈل اور بریک کی سائیکل چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔
وہ اس انوکھی سائیکل پر پورے پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائیں گے اور ان کا تین ہزار کلومیٹر سے زائد پر مشتمل یہ سفر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہینڈل اور بغیر بریک کے منفرد انداز میں پوری دنیا میں کسی نے سائیکلنگ نہیں کی جس پر انہیں کئی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
عطا اللہ بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے 14 اگست کو کوئٹہ سے سفر کا آغاز کیا، بلوچستان سے سندھ، وہاں سے پنجاب اور پھر خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس انوکھے سفر سے پاکستان میں قومی یک جہتی اور امن کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔