دنیا میں کتنا سونا باقی رہ گیا؟

0
574

امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق اب تک دنیا میں تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار ٹن سونا نکالا جا چکا ہے جب کہ بقیہ دستیاب ذخائر تقریباً 50 ہزار ٹن ہیں۔

اس معلومات کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ اس وقت دنیا میں سونے کے صرف 20 فیصد ذخائر باقی رہ چکے ہیں۔ لیکن آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت نئی ٹیکنالوجی یہ امید بھی پیدا کر رہی ہے کہ ہم ان ذخائر تک بھی پہنچ سکیں جن تک اس وقت رسائی ممکن نہیں ہے یا معاشی لحاظ سے سود مند نہیں تھی۔
کئی ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا سونے کی پیدوار اپنی بلندی کی حد کو عبور کر چکی ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق 2019 میں دنیا بھر میں 3 ہزار 531 ٹن سونا نکالا گیا جو کہ 2018 کے مقابلے میں تقریباً ایک فیصد کم تھا۔ یہ 2008 کے بعد پہلی مرتبہ تھا کہ دنیا میں سونے کی کان کنی میں کمی واقع ہوئی ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here