ہر ہفتے پانچ دن اسکول کھولنے کا فیصلہ

0
610

حکومت پنجاب نے ہفتے میں پانچ دن اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی اسکول مالکان نے لاہور میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیر پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے والے انٹر پروونشنل اجلاس میں اسکول کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکول مالکان بھی اپنے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو کورونا سے بچاؤ کی تربیت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولوں کی صفائی ستھرائی اور سینی ٹائزیشن کا خیال رکھنا لازم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام نجی اسکول مالکان سے درخواست ہے کہ ان مشکل حالات میں فیس میں اضافہ نہ کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here