کرنل جوزف نور خان ائربیس سے خصوصی طیارے پر روانہ

0
920

پاکستانی نوجوان موٹر سائیکل سوار کو گاڑی کی مبینہ ٹکر سے ہلاک کرنے والے امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف پاکستان سے امریکا چلے گئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف نور خان ائربیس سے خصوصی طیارے پر روانہ ہوئے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ کرنل جوزف مستند سفارتکار ہیں، انہیں سفارتی استثنا حاصل ہے، کرنل جوزف پرپاکستانی فوجداری، دیوانی، انتظامی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔

دوسری جانب امریکی حکومت نےکرنل جوزف کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ پولیس نے کرنل جوزف سے متعلق تمام ریکارڈ امریکی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرنل جوزوف کی گاڑی کی ٹکر سے گزشتہ ماہ ایک نوجوان عتیق ہلاک ہوگیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here