اسلام آباد کی سیر کریں ڈبل ڈیکر بس میں

0
639

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان ڈبل ڈیکر بس سروس آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگئی ہے۔ باضابطہ افتتاح اسی ماہ کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ اس بس کے ذریعے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکے گی۔

تفریحی مقاصد کےلیےشروع کی جانے والی اس بس سروس میں ہر بس میں 40 مسافر سوار ہوں گے۔فی مسافر کرایہ 400 روپے ہوگا۔

اس کےعلاوہ 5 سال سے کم عمر بچے اور خصوصی افراد مفت سفر کریں گے۔ بس میں موجود گائیڈ تاریخی مقامات کی تاریخ بھی سیاحوں کوبتائے گا۔ بس سروس کے ذریعے سیاحوں کو فیصل مسجد، چڑیا گھر، دامن کوہ اورسید پور کی سیر کرائی جائے گی۔ شہری پارلیمنٹ ہاؤس،سپریم کورٹ، لوک ورثہ اورنیشنل میوزیم بھی دیکھیں گے۔

یہ بس سروس چاند تارہ چوک، پاک چائنہ سینٹر، سرینا ہوٹل اورسینٹورس مال سے بھی گزرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here