مسلم طلبہ محاذ پاکستان کے زیر اہتمام ریلی

0
643

مسلم طلبہ محاذ پاکستان کے زیر اہتمام انڈیا کےیوم سیاہ کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے انڈیا مردہ باد ریلی نکالی گئی ،عبید عباسی، شہیر سیالوی،حذیفہ سمیع الحق، عزام چوہدری،ملک محمد علی، سردار مظہر اور دیگر قائدین نے ریلی کی قیادت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے اور بھارت میں بی جے پی کی حکومت ہندوتوا کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ ،او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے اس صورتحال کا نوٹس لے کر بھارتی مظالم رکوائیں۔ریلی کے شرکاء نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل سے کئے گئے معاہدے کی بھی مذمت کی۔ریلی میں مختلف سیاسی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here