صنعتی فضلہ ماحول اور انسانی صحت کے لیے تباہ کن

0
628

صنعتی فضلہ ہمارے ماحول کی تباہی اور شہریوں کی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کر رہا ہے۔ماحولیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے اس امر کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے ڈاکٹر محمود احمد خواجہ کی لکھی کتاب ’ہمارے ماحول میں گھلا زہر‘ کے زیر عنوان کی رونمائی کے موقع پر کیا۔ کتاب کے مصنف نے کہا کہ ان کی کتاب میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ان 38 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں زہریلا صنعتی مواد کھلے عام پڑا ہے اور ماحول کے علاوہ عوام الناس کے لیے صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن رہا ہے۔

سابق وفاقی سیکرٹری برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلیاں سید ابو احمد عاکف نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے کتاب کے مندرجات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری نےکہا کہ کتاب کی بدولت پالیسی کی سطح پر پائی جا رہی خامیوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں قوانین تو موجود ہیں مگر متعلقہ اداروں کی کمزور استعداد کی وجہ سے قوانین پر مؤثر عملدرآمد اصل مسئلہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here