چمن ٹرین بحال کرنے کا اعلان

0
960

پاکستان ریلویز نے چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ ریلویز کے اعلامیے کے مطابق چمن ٹرین 10 نومبر سے روزانہ صبح 8:30 بجے کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوگی جو کچلاک، بوستان، گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر اسٹاپ کرتے ہوئے دوپہر ایک بجے چمن پہنچے گی۔

اعلامیے کے مطابق یہی ٹرین دن 2:30 بجے چمن سے روانہ ہو کر رات 7 بجے کوئٹہ واپس پہنچے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن ٹرین کو کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here