صحافیوں کے لئے امریکی یونیورسٹی کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی

0
875

صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے امریکی یونیورسٹی کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس بات کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا جو پریس کلب غازی نے صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لئے سرگرم اور ان کی کپیسٹی بلڈنگ و ٹریننگ کے لئے کوشاں امریکن بیسڈ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم فورتھ پلر انٹرنیشنل اسلام آباد چیپٹر کے تعاون سے منعقد کی تھی۔ مقامی صحافیوں کی کپیسٹی بلڈنگ کے لئے منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں فورتھ پلر انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل مظہر اقبال، وفاقی دارالحکومت کے معروف تجزیہ کار اور صحافی جاوید نور، سینئر اکنامک جرنلسٹ راحیل نواز سواتی اور اے ٹی وی کے چیف نیوز ایڈیٹر تنزیل الرحمن بٹ نے علاقائی صحافت ، اس کو درپیش چیلنجز ،مسائل اور ان کے حل پر لیکچرز دئیے ،اور مقامی صحافیوں کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے جواب دئیے، جبکہ اسلام آباد کے سینئر صحافی قاضی محمد آصف اور صدر پریس کلب غازی حاجی عابد علی خان نے علاقائی صحافت کو درپیش مسائل کی نشاندھی کی، مظہر اقبال کا اپنے لیکچر میں کہنا تھا کہ دنیا ایک موبائل فون میں سمٹ گئی ہے،اب بڑے شہروں اور علاقائی صحافت میں کوئی فرق نہیں رہا، اس لئے علاقائی صحافیوں کو اپنی استعداد کار بڑھانا ہوگی اور اس حوالے سےجدید علوم سے مستفید ہونا ہوگا،جاوید نور کا کہنا تھا کہ علاقائی صحافیوں کو اپنے مسائل خود مل جل کر حل کرنا ہوں گے اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،راحیل نواز سواتی اور تنزیل الرحمن بٹ کا کہنا تھا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے مقامی صحافیوں کو اپنے اداروں اور ملک کے بڑے پریس کلبز کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھانا ہوگا، اس موقع پر فورتھ پلر انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل مظہر اقبال نے کہا کہ آئندہ چند روز میں غازی اور صوابی کے صحافیوں کے لئے امریکن یونیورسٹی کے تعاون سے دو روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا،جس کے تمام تر اخراجات فورتھ پلر انٹرنیشنل برداشت کرے گی،اور ان صحافیوں کو فورتھ پلر کی ممبرشپ بھی دی جائے گی، جنرل سیکرٹری رزڑ پریس کلب صوابی سراج محمد یوسفزئی نے ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here