سسی پلیجو سینیٹ کمیٹی پارلیمانی امور کی چئیرمین منتخب

0
1243

سسی پلیجو کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا بلامقابلہ چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔سینیٹر سسی پلیجو کا نام سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے تجویز کیا۔کمیٹی کے ارکان نے نومنتخب چیئرپرسن کو مبارکباد دی۔سسی پلیجو کا کہنا تھاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ جو ذمہ داری ان کو سونپی گئی وہ اسے احسن طریقے سے نبھا سکیں۔سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ ملک کے مفاد اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لئے کمیٹی کی چیئرپرسن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔سینیٹر یوسف بادینی نے کہا کہ سسی پلیجو تجربہ کار اور محنتی ہیں، امید ہے کمیٹی کی کارروائی احسن طریقے سے چلائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here