ٹیکس ایمنسٹی سکیم: 55ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کئے:وزرات خزانہ

0
852

وزرات خزانہ نے کہاہے کہ حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک55ہزار 2سو 25افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ سکیم کے بارے میں عوامی ردعمل مثبت ہے اور ظاہر کئے گئے غیر ملکی اور ملکی اثاثوں کی مالیت بالترتیب 577اور ایک ہزار ایک سو بانوے ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے والوں نے تقریباً ستانوے ارب روپے ادا کئے ہیں جن میں سے36ارب روپے غیرملکی اثاثوں پر اور 61ارب روپے ملکی اثاثوں پر وصول کئے گئے ہیں۔مزید کہاگیا ہے کہ سکیم کے تحت چارکروڑڈالرملک میں واپس لائے گئے ہیں۔وزیرخزانہ ایمنسٹی سکیم کی کارروائی کی نگرانی کررہی ہیں اورادائیگیوں کاطریقہ کاربہتر بنانے اور موثر طورپرسہولیات یقینی بنانے کیلئے ایف بی آراورایس بی پی کو مسلسل ہدایات دے رہی ہیں۔ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے کی آخری تاریخ میں اس مہینے کی 31تاریخ تک توسیع کردی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here