ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سفارش کی ہےکہ بنک کی ایک دن میں کی جانے والی50ہزار کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگانے کی بجائے یومیہ ایک لاکھ کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لگایا جائے۔قائمہ کمیٹی نے بنکوں سے معلومات حاصل کرنے کی منظوری بھی دے دی جس کے مطابق پہلے ایک ملین کی ایک ماہ میں ٹرانزیکشن کی معلومات ایف بی آر کو دی جاتی تھی۔ ایف بھی آر کی تجویز 10ملین کی فی ماہ ٹرانزیکشن منظور کرلی گئی۔اسی طرح کریڈٹ کارڈ کی ایک لاکھ سے حد بڑھا کر دولاکھ ٹرانزیکشن ہونے پر معلومات فراہم کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔ گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے 1000سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن صرف فائلر ہی کراسکے گے اور اسی طرح شہری علاقوں میں کمرشل پلاٹ کی رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کی تجویز فائلر ہونا منظور کرلی گئی۔ سینیٹر دلاور خان نے تجویز دی کہ اسلحہ لائسنس کا اجراء صرف این ٹی ایم ہولڈرز کو کیا جائے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسی ٹیکس اصلاحات لائی جائیں جس سے لوگ آسانی سے ٹیکس اداکریں۔















