قومی اسمبلی: ایم کیو ایم کی جانب جنوبی صوبہ سندھ بنانے کی قرارداد پیش کرنے کی کوشش

0
848

قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی نے جنوبی سندھ صوبہ بنانے کی قرارداد ایوان میں پیش کرنے کی اجازت مانگ لی جس پر چیئر آف دی پینل ایس اے اقبال قادری نے قرارداد سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ علی رضا عابدی کا انموقع پر قرارداد کے حوالے سے کہنا تھاکہ آپ ایوان کی رائے لے لیں، شیخ آفتاب بھی ایوان میں موجود ہیں، اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے شور شروع کیا تو چیئر آف دی پینل نے اجلاس ملتوی کردیا۔
قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے سے ایک روز قبل منعقدہ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی اور ایک وقت 342 کے ایوان میں صرف16 ارکان موجود تھے، ایوان میں ایم کیو ایم ارکان کی اکثریت موجود رہی۔جب اجلاس کی صدارت ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری نے سنبھالی تو سلمان بلوچ نے ازراہ مزاق کہا کہ چیئرمین صاحب ابھی ایوان میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے ،جو منظور کرانا ہے کرالیں، پاکستان میں انتظامی بنیاد پر بیس صوبے بننے چاہیئں، سلمان بلوچ نے کہا کہ سندھ میں جنوبی صوبہ بننا چاہیے۔جس کے بعد علی رضا عابدی نے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here