قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کا نام واپس لینے کےمعاملہ پر عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یوٹرن لینا عمران خان کی پرانی عادت ہے،
نگران وزیراعلی کا اعلان ہونے کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں، ایک دفعہ نام فائنل کرنے کے بعد واپس لینا مشکل ہوتاہے، خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ نگران وزیر اعلی کے نام کا اعلان ہوچکا ہے، اب ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہیے، سندھ میں نگران وزیر اعلی کا معاملے جلد حل ہوجائے گا،خورشید شاہ نے بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد سے متعلق خورشید شاہ کا ردعمل میں کہاکہ بلوچستان کی جانب سے آنے والی بات کو سازش نہیں کہوں گا، تاہم انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیں۔















