قومی اسمبلی کا ورچوئل اجلاس: طریقہ کار پر کل مشاورت

0
42

کرونا وائرس کے دوران قومی اسمبلی کے سیشن کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس کل منگلکو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ جس کی صدارت سید فخر امام کریں گے۔
کمیٹی کرونا وائرس کی موجودگی کے دوران قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کروانے کے لیے اسمبلی قواعد و ضوابط میں ترمیم تجویز کرے گی۔

نو رکنی کمیٹی کرونا وائرس کی موجودگی کے دوران قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کروانے کا طریقہ کار بھی تجویز کرے گی۔

کمیٹی میں حکومت کی نما ئندگی وزراء ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، علی محمد خان، ملک عامر ڈوگر ، اور سید امین الحق اور پارلیمانی امور پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظہیر الدین بابر کریں گے۔ جبکہ حزب اختلاف کی نما ئندگی سردار ایاز صادق، محترمہ شاہدہ اختر علی اور سید نوید قمر کریں گے۔
کمیٹی کی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی جائے گی۔

کمیٹی کے ممبران وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here