سعودی عرب: پہلا روزہ 24 اپریل کو ہونے کا امکان

0
456

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا امکان ہے، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔
چند روز قبل کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘رمضان المبارک میں اگر کورونا وائرس کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی تو اس وبا کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے نماز تراویح گھر میں ادا کی جاسکتی ہے اور ایسا ہی نماز عید الفطر کے حوالے سے بھی کیا جاسکتا ہے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here