گوئٹے مالا: آتش فشاں کی تباہ کاریاں، 75 افراد ہلاک، 200 لاپتہ

0
885

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے آتش فشاں فوئیگو کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 تک پہنچ گئی ہے۔ ہنگامی آفتوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے والے حکومتی ادارے کے سربراہ نے لاپتہ افراد کی تعداد 192 بتائی ہے۔ لاوے سے تباہ ہونے والے دیہات میں سے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تلاش جاری ہے۔ اس آتش فشاں سے لاوا منگل کو ایک مرتبہ پھر نکلنا شروع ہو گیا ہے۔ آتش فشاں کے قرب و جوار کی سات بستیوں کو خالی بھی کرا لیا گیا ہے۔ قریبی شہرایسکوئنٹلا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد سے افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here