سینٹ کا انتخابی شیڈول جاری،ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی

0
549

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا۔

جس کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری 2021کوریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروا سکیں گے۔ اس مقصد کے لئے وفاقی دارالحکومت میں ظفر اقبال حسین کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں اسپیشل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔
پنجاب میں غلام اسرار خان، سندھ میں اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا میں شریف اللہ اور بلوچستان میں محمد رازق کو ذمہ داری سونپی گئی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کی فہرست 14 فروری 2021 کو آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 تا 16 فروری2021 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی۔جانچ پڑتا ل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے درست قرار دیئے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مستردکئے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 18 فروری2021 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2021 ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری 2021 مقرر ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری 2021کو آویزاں کی جائیں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار 2 مارچ2021 دن بارہ بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ 2021 کو ہو گی۔
سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ اپنے نامزدامیدواروں کو باضابطہ پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کر دیں تا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ مطلوبہ سر ٹیفکیٹ امیدواروں کی جانب سے منسلک کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here