سبی شدید گرمی کی لپیٹ میں. رپورٹ (سعید الدین طارق)

0
656

بلوچستان کا شہرسبی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اوردرجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،شہر میں دن بھر لو چلتی رہتی ہے.
سبی کا شمار ایشیا کے گرم ترین مقامات میں ہوتا ہے جہاں گرمیوں کے مہینوں میں پارہ انتہا کو چھونے لگتا ہے ،ان دنوں شہر میں درجہ حرارت 43سے 47گریڈ تک پہنچ گیاہے،،سورج سوا نیزے پر رہتاہے ،لو کے تھپیڑوں نے شہر کو تندور میں بدل دیاہے. دن بارہ بجے کے بعد شہر کی سڑکیں سنسان ہوجاتی ہے. شدید گرمی میں برف اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیا شہری لوڈشیڈنگ کی صورت میں ندی نالوں کا رخ کرتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here