وفاقی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان

0
582

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرِاعظم آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم نے چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے سمری کی منظوری دی ہے جس کے تحت وفاقی ملازمین کو تین بنیادوں تنخواہوں کے مساوی خصوصی اعزازیہ دیا جائے گا۔

یہ خصوصی اعزازیہ رواں مالی سال 18-2017ء کے بجٹ سے دیا جائے گا۔ وزیرِاعظم نے آئندہ بھی سرکاری وفاقی ملازمین کو اعزازیہ دینے کی مستقل پالیسی بنانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here