انگلینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان پر 128رنز کی برتری

0
932

لیڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی جاری رکھی۔

انگلینڈ کے کپتان جوروٹ آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 45 رنز بنا کر 138 کے مجموعے پر محمد عامر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

کپتان کے نقصان کے بعد نوجوان بلے باز ڈومینک بیس نے ٹیم کا بیڑا اٹھایا اور ڈیوڈ مالان کے ساتھ مل کر مہمان ٹیم کے پہلی اننگز کے اسکور کو برابر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لیڈز ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 174 رنز پر آوٹ، انگلینڈ کے 2وکٹوں پر106 رنز

انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں پر 199 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے خلاف 25 رنز کی برتری حاصل تھی۔

بیس اور ڈیوڈ مالان نے وقفے کے بعد لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف ایک رن کے اضافے کے بعد محمد عامر نے 28 رنز بنا کر کھیلنے والے مالان کو آوٹ کیا۔

نوجوان بلے باز بیس محض ایک رن کے فرق سے اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 49 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد 212 کے اسکور پر آوٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے 21 رنز بنا کر اسکور کو 260 تک پہنچانے میں مدد کی تاہم فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

لیڈز میں کھیل کے دوسرے آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کرس ووکس تھے جنھوں نے 17 رنز بنائے اور 285 کے اسکور پر محمد عباس کا نشانہ بنے۔

انگلینڈ نے جب دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا کر پاکستان پر 128 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

بٹلر 34 اور کیوران 16 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث صرف 174 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے لارڈز میں سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here