ہالی وڈ اداکار کے پاس پاکستانی دو دھاری چاقو

0
1152

جراسک ورلڈ ،گارڈینز آف گلیکسی اور ایونجرز سمیت کئی بلاک بسٹر ہالی وو فلموں میں کام کرنے والے امریکی اداکارکریس پریٹ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس پریٹ کو ہالی ووڈ میں پہلا بریک بلاک بسٹر فلم جراسک ورلڈ سے حاصل ہوااس کے بعد انہوں نے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دی میگنفشنٹ سیون، پیسنجرز، گارڈینز آف گلیکسی اور ایونجرز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔امریکی اداکار نے ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ انداز میں پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی ۔انہوں نے کہا کہ میں بھی پاکستان سے پیار کرتا ہوں ،میرے پاس ایک عمدہ قسم کا دو دھاری لمبا چاقو ہے جو پاکستان میں بنا ہوا ہے ۔ٗ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here