عامر خان بلآخر ترکش آئسکریم کھانے میں کامیاب

0
964

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ پر صبر کا پھل میٹھا کی کہاوت پوری اتری ،آئس کریم کھانے کے لئے دکان پر پہنچنے والے عامر خان کی محنت رنگ لے آئی ۔

ترکی کے دورے پر آئے عامر خان نے جہاں صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی اور اپنے مداحوں میں فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار ‘کی پروموشن کی ،وہیں وہ آئس کرئم کھانے ایک دکان پر جاپہنچے۔

ترکش آئسکریم پارلر پرموجود دکان دار نے عامرخان کو اس دوران اپنی فنکاری کے ایسے کرتب دکھائے کہ بالی ووڈ اسٹار نے اُسے خوب انجوائے کیا۔

عامر خان صبر آزما فنکاری سےخوب محظوظ بھی ہوئے ،وہیں جب یہ ویڈیو ’صبر کا پھل میٹھا‘ کے عنوان سے اپنے فیس بک پیج پر ڈالی تو ان کے مداحوں نے اسے خوب پسندکیا ۔

بالی ووڈ کے سپراسٹار کی آئسکریم کی دکان کی اس پر مزاح ویڈیو کو صرف ایک گھنٹے میں ایک ملین سے زائد افراد نے دیکھا ، 25 ہزار سے زائد افراد نے تبصرے کئے اور ساڑھے8 ہزار سے زائد لوگوں نے اسے آگے بڑھادیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here