ڈرامہ سیریز”نادانیاں” کے “چچا کمال” چل بسے

0
1319

پاکستانی فلم اور ڈراموں کے مشہور اداکار مرزا شاہی 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرزا شاہی کو دو روز قبل سول اسپتال کے ٹراما سینٹر لایا گیا، اُنھیں آج میڈیکل آئی سی یو میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

مرزا شاہی نے کئی فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے، تاہم اُنہیں سب سے زیادہ مقبولیت جیو انٹرٹینمنٹ چینل کی مزاحیہ ڈراما سیریز ’نادانیاں‘ سے حاصل ہوئی۔

مرزا شاہی نے سن 60ء کی دہائی میں مشرقی پاکستان کی فلمی صنعت سے اداکاری کا آغاز کیا، سن 1967ء میں اداکار ندیم کی پہلی فلم ’’چکوری‘‘ میں کردار نگاری کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش بننے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی۔

انہوں نے 1971ء میں مشرقی پاکستان سے ہجرت کے بعد مالی مشکلات کی وجہ سے چھوٹے موٹے کام بھی کیے بعد ازاں پی ٹی وی کراچی سینٹر کے مختلف پرڈیوسرز کے ڈراموں کے ذریعے ازسرنو اداکاری کی۔ ’’ففٹی ففٹی‘‘ سمیت پی ٹی وی کے بیشتر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہیں اطہرشاہ خان کے ساتھ کامیڈی ڈرامہ سیریل ’ ہائے جیدی‘ سے بھی شہرت ملی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here