پاک بحریہ کی مشقیں،40 سے زائد ممالک کی شرکت

0
532

پاک بحریہ کی مشقیں امن2021 میں 40 سے زائد ممالک کے دستوں نے شرکت کی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کی بحری مشقیں امن 2021ء کا مشاہدہ کیا، بحری مشقوں کے دوران میری ٹائم انسداد دہشت گردی آپریشن کا مظاہرہ کیا گیا، امن 2021ء میں 40 سے زائد ممالک کے بحری اثاثے اور دستے شریک ہیں، امن مشقوں کی سیریز کی یہ ساتویں مشقیں ہیں، جو 2006ء سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جارہی ہیں، امن مشقیں 11 فروری سے 16 فروری تک جاری رہیں گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشقوں میں غیر روائتی خطرات، مشترکہ آپریشنز سمیت مختلف نوعیت کی ڈرلز کی جارہی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشقوں کے دوران شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا، انہوں نے کثیرالمکی مشقوں کے انعقاد کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی بھی تعریف کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ ان مشقوں سے علاقائی تعاون اور استحکام کو فروغ ملے گا، یہ مشقیں دہشت گردی اور میری ٹائم جرائم کے خلاف اتحاد کےطور پر دیکھی جائیں گی، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے، امن 2021ءکا کامیاب انعقاد علاقائی امن و استحکام کے پاکستان کے عزم کی تائید ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here