قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 9 مئی تک بند رہیں گے.ترجمان

0
677

کورونا وائرس کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کی بندش میں 9 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر کو بند رکھنے کے فیصلے میں 9 مئی تک توسیع کی گئی ہے اور دفاتر بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تاہم شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، قانون سازی اور بین اقوامی تعلقات میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انشعبہ جات کے ڈیوٹی آفسران مقرر جو متبادل دنوں میں اپنے متعلقہ شعبہ کے انتہائی اہمیت کے معاملات نبٹائیں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران اپنی دو دن کی تنخواہ وزیراعظم کے کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here