پاکستان : کورونا وائرس کے مزید 728 کیسز کی تصدیق، 14 افراد لقمہ اجل

0
26

.
پاکستان میں اب تک سب سے زیادہ 67 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 61 اور پنجاب میں بھی 42 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 14 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 181 ہو گئی ہے جب کہ مختلف شہروں میں 728 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9038 تک پہنچ گئی۔

181 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں67 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

آج ملک میں مزید 728 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے سندھ میں 230، پنجاب میں 390، خیبر پختونخوا میں 98 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔

اس کے علاوہ پیر کو ہونے والی 14 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں 7، سندھ میں 5 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک کورونا مریض انتقال کرگیا۔

پنجاب
پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 390 کیسز سامنے آئے جبکہ ایک شخص دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 42 ہو گئی جب کہ مریضوں کی کل تعداد 4111 ہوگئی ہے۔
.
•پنجاب میں اس وقت کورونا وائرس کے 4111 مریض ہیں 705 لوگ اس وقت تک الحمدللہ صحت یاب ہوچکے ہیں
•پنجاب حکومت اس پر بھرپور کام کر ررہی ہے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 14 بلین روپے کے فنڈز جاری کر چکے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا سے 705افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
سندھ میں آج مزید 230 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2767 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 2767 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں آج 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 7 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 67 تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا میں اب تک1235 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بلوچستان
بلوچستان میں اتوار کو مزید 56 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 432 ہوگئی۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 142 ہے۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں بھی آج کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا جب کہ 10 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 181 ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 6 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 263 ہو گئی جب کہ اب تک 194 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 66 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here