بھارت کو ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان کے خلاف پوائنٹس مل گئے

0
62

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی جانب سے انکار کے باوجود پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کے پوائنٹس کی یکساں تقسیم پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کا حصہ تھی لیکن بھارت نے یہ کہہ کر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا کہ پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے باعث انہیں اپنی حکومت سے پاکستان کی میزبانی کرنے کی اجازت نہیں ملی۔

آئی سی سی نے اس معاملے کو غیرمعمولی حالات تصور کرتے ہوئے دونوں ٹیموں میں سیریز کے پوائنٹس یکساں تقسیم کر دیے تھے جس پر پاکستان نے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا تھا کیونکہ سیریز بھارت کی جانب سے منسوخ کی گئی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اس فیصلے کی بدولت بھارت نے 2021 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا حالانکہ اگر سیریز کے تمام 6 پوائنٹس پاکستان کو ملتے تو گرین شرٹس ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ہمیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہماری بورڈ کی ٹیم اس فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کے بعد ہی ہم اس فیصلے پر کوئی تبصرہ ہو سکتے ہیں۔

کرک انفو کے مطابق پی سی بی اس وقت آئی سی سی سے رابطے میں ہے تاہم بورڈ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، آنے والے دنوں میں پی سی بی کی جانب سے معاملے پر بیان متوقع ہے البتہ اگر یہ بیان دیر سے جاری کیا جاتا ہے تو اس کی زیادہ اہمیت نہیں رہے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here