راولپنڈی : بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ لیا گیا

0
862

راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پرڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، بینک منیجر کا کہنا کہ ڈاکو رات 2 سے4 بجے کے دوران بینک میں داخل ہوئے، ایک سیکیورٹی گارڈ کو باندھا اور دوسرے کو بے ہوش کردیا۔

ڈاکوں نے کٹر کے ذریعے بینک کے تمام لاکرز کاٹے اور ان میں موجود کئی کلو سونا اور 14 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لے گئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here