رواں سال زکوٰة کا نصاب کیا ہے،کن بینک اکاونٹس پر کٹوتی ہوگی.؟

0
1991

اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یکم رمضان کو تمام بینک سیونگ اکاؤنٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکاؤنٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here