لذیذ آم پیدا کرنے والے ممالک،پاکستان کا نمبر کون سا ؟

0
1695

بنگلہ دیش کو آم برامد کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک گنا جاتا ہے اور بنگلہ دیش ہر سال ساڑھے گیارہ لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا کرتا ہے اور نواں بڑا ملک ہے۔

براعظم افریقہ میں آموں کی پیدوار میں مصر آگے ہے اور آٹھ ویں نمبر پر ہے۔ مصر میں ہر سال ساڑھے بارہ لاکھ ٹن آم پیدا ہوتے ہیں۔
برازیل جنوبی امریکا میں آم کی پیدوار کے اعتبار سے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔ برازیل ہر سال چودہ لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا کرتا ہے۔

پاکستان کا نمبر چھٹا
آموں کی پیدوار کے اعتبار سے دنیا میں پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔ پاکستان ہر سال سولہ لاکھ ٹن آم پیدا کرتا ہے۔

آموں کو بطور پھل تو کھایا جاتا ہی ہے، مگر اس کا استعمال مختلف پکوانوں میں بھی ہوتا ہے۔ آبادی کے اعتبار سے اسلامی دنیا کا سب سے بڑا ملک انڈونیشیا آموں کی پیدوار کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ یہاں ہر سال 21 لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا ہوتے ہیں۔

وسطی امریکی ملک میکسیکو کو عالمی سطح پر آموں کی پیدوار کے اعتبار سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس ملک میں ہر سال قریب 22 لاکھ ٹن آم پیدا ہوتے ہیں۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک تھائی لینڈ عالمی سطح پر آموں کی پیدوار کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ یہاں ہر سال 34 لاکھ ٹن سے زائد آم پیدا ہوتے ہیں۔
چین دنیا میں دوسرا بڑا ملک ہے۔ جو ہر سال چین 47 لاکھ ٹن آم پیدا کرتا ہے۔

آموں کی پیداوار کے اعتبار سے بھارت کا دور دور تک کوئی مدمقابل نہیں۔ بھارت میں ہر سال ایک کروڑ ستاسی لاکھ ٹن آم پیدا ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here