آن لائن شاپنگ کمپنی ‘دراز ‘ علی بابا نے خرید لی

0
1589

پاکستان کی مشہور آن لائن شاپنگ کمپنی ‘دراز ڈاٹ پی کے’ کو چین کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ‘علی بابا’ نے خرید لیا ہے۔ ‘علی بابا’ نے اس سودے کی تصدیق کردی ہے۔تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کمپنی کتنے میں خریدی گئی.

’دراز‘ گزشتہ چھ سال سے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور میانمار میں کامیابی سے آن لائن کاروبار کر رہی ہے۔ کمپنی نے 2012ء میں ان ممالک میں اپنے کاروبارکا آغاز کیا تھا۔

‘دراز ڈاٹ پی کے’ کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق کمپنی نہ صرف اپنے نام کو برقرار رکھتے ہوئے تمام آپریشنز ‘علی بابا’ کی نگرانی میں جاری رکھے گی بلکہ کمپنی جنوبی ایشیا کے پانچ ممالک میں آن لائن کاروبار، موبائل پیمنٹس اور ترسیلات کے کام کو بھی مزید وسعت دے گی۔

‘دراز ڈاٹ پی کے’ کے مطابق پانچوں ایشیائی ممالک کی مجموعی آبادی 34 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے جن میں 60 فی صد آبادی کی عمر 35 برس ہے۔
یہ خریداری اس معاہدے کا حصہ ہے جو چینی فرم نے حکومتِ پاکستان سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور آن لائن کاروبار بڑھانے کی غرض سے گزشتہ برس کیا تھا۔ اس تحریری معاہدے پر دونوں جانب سے باقاعدہ دستخط کیے گئے تھے۔

‘علی بابا’ کا شمار نہ صرف چین بلکہ دنیا کی بڑی آن لائن ریٹیل کمپنیوں میں ہوتا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here