وزرا اور بیوروکریٹ کے عسکری اداروں سے براہ راست رابطوں پر پابندی

0
401

کابینہ ڈویژن نے وزرا اور بیوروکریٹس کے عسکری اداروں اور افسران سے براہ راست رابطوں پر نوٹس لیتے ہوئے براہ راست ملاقات اور بریفنگزپر پابندی عائد کردی۔وفاقی وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقاتوں، خط و کتابت اور بریفنگ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو پیشگی آگاہ کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزرا اور بیوروکریٹس کی جی ایچ کیو، نیول ہیڈ کوارٹر اور ایئر فورس ہیڈ کوارٹر سمیت اہم اداروں کے افسران سے براہ راست رابطے اورملاقات1973 کے رولز آف بزنس کے سیکشن 8 اور 56کے منافی ہے۔کابینہ ڈویژن نے کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کو پابندی عائد کرنے کے احکامات ارسال کر دیئے ہیں، وزرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ جی ایچ کیو، نیوی اور ایئر فورس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات،خط و کتابت اور بریفنگ کے لیے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے،وزیراعظم کی اجازت کے بعد وزارت دفاع متعلقہ وزارت کو مطلوبہ ہدایات جاری کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع رولز آف بزنس کے مطابق متعلقہ وزراء اور بیورو کریٹس کی ملاقاتوں اور بریفنگ کا انعقاد کروائے گی۔وفاقی وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع ملاقاتوں، خط و کتابت اور بریفنگ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو پیشگی آگاہ کرینگے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف پارٹی رہنماؤں پر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقاتوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here