یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

0
87

ملک بھر میں نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسینؓ اور اُن کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔عاشورہ محرم کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔
جگہ جگہ تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہورہے ہیں جو اپنے روایتی راستوں سے گزر رہے ہیں۔ شہر شہر سبیلیں لگ گئیں، مجالس کے شرکاء کو نیاز امام دی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں دس محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔ کراچی میں جدید کیمروں سے چہروں کی شناخت، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پڑھنے والے کیمروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔پولیس اور رینجرز کے 10 ہزار سے زائد اہلکار اور بلند عمارتوں پر نشانہ باز بھی تعینات رہیں جبکہ موبائل فون سروس جزوی معطل اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بھی بند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here