پاکستان :کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی

0
526

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور 6220 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 361 ہے جبکہ 4184 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے جس کے بعد وہاں مصدقہ متاثرین کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کُل بالترتیب 55 اور 30 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے وہاں کی ینگ ڈاکٹرز تنظیموں نے نہایت پریشان کُن قرار دیا ہے۔
پاکستان کی قومی ایئرلائنز پی آئی اے میں لازمی خدمات کا ایکٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس ایئرلائن کی آٹھ پروازوں کے ذریعے تین مئی تک دنیا بھر سے 1510 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نو مئی تک بڑھا دیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں پابندیوں میں 15 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here