فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم القدس منایا گیا

0
1372

مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے جمعہ کوملک گیر یوم القدس منایا گیا۔ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک، پاکستان علماء کونسل، امامیہ سٹوڈنٹس اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سےملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔جماعت اسلامی، اہل حرم پاکستان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سمیت دیگر جماعتوں نے بھی اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالیں،ریلیوں کے شرکاءنے قبلہ اول کی بازیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سب سے بڑی ریلی نادرا چوک تا سرینا چوک نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، شیعہ علماء کونسل، ایم ڈبلیو ایم، جے یوپی سمیت ملی یکجہتی اور ایم ایم اے کی جماعتوں نے شرکت کی۔ریلی سے لیاقت بلوچ، عارف واحدی، امین شہیدی، میاں اسلم، راجا ناصر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا جس کے بعدشرکاء نےاقوام متحدہ کے مشن دفتر میں احتجاجی قرارداد بھی جمع کروائی۔پاکستان علماء کونسل اشرفی گروپ کی جانب سے بھی یوم تحفظ الحرمین و الاقصٰی منایا گیا۔مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علما کونسل کی ریلی جی سکس مرکزی امام بارگاہ سے نکالی گئی جو روایتی راستوں سے گزری۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے دربار سخی محمود تا آبپارہ نکالی، علماء کونسل اشرفی گروپ نے مسجد معاذ بن جبل سے احتجاجی ریلی نکالی۔جماعت اسلامی کے شرکا مسجد شہدا جبکہ جے یوآئی کے شرکا لال مسجد و محمدیہ مسجد سے نادرا چوک تک ریلی کی صورت میں گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here