گدھا بنے گا تحصیلدار

0
1779

جموں (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں ایک گدھا بھی نائب تحصیلدار کے امتحان میں شامل ہونے کے لیے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔جموں وکشمیرسروس اینڈ سلیکشن بورڈ نے نائب تحصیلدار کی بھرتی کے لیے گدھے کو ایڈمیٹ کارڈجاری کردی ،ایڈمیٹ کارڈ پر نام Kachur Khar اور فوٹوگدھے کی لگائی گئی ہے۔سوشل میڈیاپرایڈ میٹ کارڈ کی تصویروائرل ہوگئی ہے ،جبکہ لوگ بورڈ کی نااہلیت پر شدیدتنقید کررہے ہیں،جموں وکشمیرسروس اینڈ سلیکشن بورڈ نے کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرسروس اینڈ سلیکشن بورڈ نے نائب تحصیلدار کی بھرتی کے لیے امیدواروں کو ایڈمیٹ کارڈ جاری کئی جن میں سے ایک کارڈ گدھے کوبھی جاری کیاگیاہے ایڈمیٹ کارڈ پر بھورے رنگ کے گدھے کی تصویرہے جس پر امتحان کا دن اور وقت بھی تحریر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here