میڈیا ورکرز کی تنخواہیں میڈیا کے واجبات کے ساتھ ادا کریں گے.وفاقی وزیر اطلاعات

0
263

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا بحران کا شکار ہے اور واجبات عید سے پہلے ادا کردیے جائیں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز ہی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے اور انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میڈیا بحران کا شکار ہے، معاشی بحران کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات عید سے پہلے ادا کردیے جائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ واجبات ایک خاص مکینزم کے تحت ادا کیے جائیں گے تاکہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ہی ادا ہوجائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here