اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کرفیو کلاک کی بندش اور بحالی

0
886

رپورٹ:راحیل نواز

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو5 اگست 2019 کوبھارتی آٸین میں ترمیم کے ذریعے ختم کر کے فوج میں اضافہ کے ساتھ ہی وہاں کرفیو نافذ کر دیا تھا جس پر حکومت پاکستان نے اس بدترین اقدام کی نشاندہی کے لٸے وفاقی درالحکومت اسلام آباد کے سرینا چوک میں کرفیو کلاک نصب کیا تھا تاکہ کرفیو کا طویل دورانیہ دنیا کی نظروں سے اوجھل نا ہو سکے مگر پیر کی صبح اچانک یہ کرفیو کلاک خاموش ہوگئی، تاہم اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔بعد ازاں دوپہر کو کلاک دوبارہ بحال ہوگئی اور دنیا کو پیغام دینے لگی کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور لاک ڈاؤن کو چار سو دن مکمل ہو گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جگانے کے لئے ستمبر2019 میں اسلام آباد کے ریڈ زون کے قریب شاہراہ سہروردی کے ٹریفک اشارے پر کرفیو کلاک نصب کر دیا گیا تھا۔ کلاک بتاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو لگے کتنے دن اور گھنٹے گزر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اس ٹریفک سگنل سے پاکستان میں موجود بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار گزرتے ہیں ،سگنل پر رکنے پر ان کی نظر اس کلاک پر پڑتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here