آپ نے بھی یو ٹیوب چینل بنالیا .کیا پیسے کم پڑ گئے؟

0
619

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے بیشتر اداکار اور اداکارائیں گھروں سے یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں جن میں دن بدن اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔ اپنا یوٹیوب چینل چلانے والوں کی فہرست میں اداکارہ عائشہ عمر، فیصل قریشی اور اقرا عزیز کے بعد اب صبا قمر بھی شامل ہوگئی ہیں۔
صبا قمر نے یوٹیوب چینل کا آغاز تو کیا ہے مگر وہ اس چینل پر دیگر اداکاروں کی طرح اپنے گھر یا روزمرہ کی زندگی کے حوالے سے بات نہیں کر رہیں بلکہ ان کا انداز سب سے منفرد ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پہلی قسط کا لنک شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ‘آئسولیشن بائے صبا قمر کی پہلی قسط آگئی ہے، میرے چینل کو سبسکرائب کرنا مت بھولیے گا اور اپنی رائے سے بھی آگاہ کیجیے گا۔’
سوشل میڈیا صارفین نے ان کی اس منفرد کاوش کو سراہا بھی جبکہ تنقید کرنے والے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
ٹوئٹر صارف صادیہ نین نے لکھا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔
ٹوئٹر صارف جمشید بشیر نے لکھا کہ ‘مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو اس چینل کی ضرورت بھی تھی وہ بھی اس وقت میں جب سٹارز گھروں میں آرام کر رہے ہیں۔ شاید پیسے کم پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو بھی چینل کی ضرورت پڑ گئی ہے۔’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here