مہوش حیات کی ہم شکل دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

0
112

اگر اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا لگا کہ یہ پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی تصویر ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔

مہوش حیات کے ساتھ جو دوسری تصویر ہے یہ دراصل ان کی ہم شکل ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔یہ تصاویر روزا نامی بلاگر کی ہیں، جن کی تصاویر کو لوگ مہوش حیات سے جوڑ رہے ہیںدلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کی صرف شکل ہی نہیں بلکہ انداز بھی ملتے ہیں۔

اور اگر ایسا کہا جائے کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز بھی ایک سا ہے تو ٖغلط نہیں ہوگا۔واقعی ان دونوں کے لکس ایک جیسے ہیں۔

کیا آپ بھی روزا کی تصاویر دیکھ کر دھوکا کھا گئے؟
مہوش حیات کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 2010 کے ڈرامے ’تھوڑی سی وفا چاہیے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔

بعدازاں وہ میرے قاتل میرے دلدار، من جلی، پھر چاند پہ دستک، کبھی کبھی اور دل لگی جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

مہوش حیات اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔

اداکارہ کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کے کام پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here