فیشن شو میں خواتین ماڈلز کی جگہ ڈرون طیارے

0
1127

سعودی عرب میں رمضان کے مہینے میں ایک ایسے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ’رن وے‘ پر خواتین ماڈلز کی جگہ بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں نے لے لی۔ یہ فیشن شو سوشل میڈیا پر کئی تبصروں کا باعث بھی بنا۔

اسلامی جمہوریہ سعودی عرب میں یہ فیشن شو نئی بحث کا باعث بن گیا.یہ شو جدہ کے لگژری ہوٹل میں منعقد کیا گیا.
منتظمین کے مطابق یہ شو تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال پر روشنی ڈالتا ہے اور ساتھ ہی رمضان کے مبارک مہینےمیں شرافت کے تقاضوں کی عکاسی بھی کرتا ہے.

اس فیشن شو پر سوشل میڈیا پر بحث ہوئی ،ایک صاحب نے ٹوئیٹر پر تبصرہ کیا کہ “گھوسٹ فیشن شو ! سعودی عرب کا معاملہ ہو تو کوئی اپنی آنکھیں بند کر ہی نہیں سکتا”.ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ “سعودی عرب . جہاں خواتین کے مقابلے میں ڈرون طیاروں کے حقوق زیادہ ہیں. یہ شرمناک ہے”.

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلا فیشن شو رواں برس ماہ اپریل میں منعقد کیا گیا تھا.اس دوران خواتین ماڈلز نے ملبوسات کی نمائش کی گئی تھی تاہم ناظرین بھی صرف خواتین ہی تھیں.
حال ہی میں” میلان فیشن ویک ” کے دوران بھی خواتین کے ہینڈ بیگز کی نمائش کے لئے ڈرون استعمال کئے گئے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here