پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے لئے ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلائی جانے والی 5 خصوصی ٹرینوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، 12 جون سے پہلی ٹرین چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 12 جون کو کراچی سٹی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر خانیوال، فیصل آباد، سرگودھا، لالہ موسیٰ، ملکوال، راولپنڈی، اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی 13 جون رات 10 بجکر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون دن 11 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر جیکب آباد، ملتان کینٹ، خانیوال، لاہور سے ہوتی ہوئی 13جون رات 8 بجے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
تیسری ٹرین کراچی کینٹ سے 13 جون صبح 11 بجے روانہ ہو کر رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی 14 روز صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔ چوتھی ٹرین راولپنڈی سے 14 جون صبح سات بجے روانہ ہو کر اٹک سٹی، جنڈ، داوئو خیل، کوٹ ادو، مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اسی رات 10 بجکر 30 منٹ پر ملتان کینٹ پہنچے گی۔