بھارت میں ایک خاتون کا معدہ ہی نہیں ہے اور وہ کھانا بھی نہیں کھا سکتی ہے۔جی ہاں!انسان کھانے سے معذور ہو تو پھر پکانے کا شوق کیسا؟بھارتی خاتون کا پیٹ (معدہ )نہیں ہے لیکن اپنا گزارہ جوس پر کرتی ہے مگر دوسروں کیلئے کھانے شوق سے بناتی ہے جبکہ مزہ ایسا کہ جو بھی کھائے انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر بھارت کی نتاشا نامی خاتون کا اپنا معدہ نہیں ہے اور نا ہی وہ خود کچھ کھا سکتی ہے،، نت نئے کھانے شوق سے بناتی ہے دوسروں کو پیار سے کھلاتی ہے۔
نتاشا کو السر کی شکایت تھی جس کے بعد مرض اتنا بڑھا کہ ڈاکٹروں کو اس کا میدا نکالنا پڑا ، صحت یابی کے بعد نتاشا نے نئی زندگی نئے سرے سے شروع کر دی ہے مگر وہ اب کھانا کھا نہیں سکتی اور صرف مشروبات پیتی ہے۔















