بحرین اورعرب امارات کا اسرائیل سے معاہدہ ۔تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوئی

0
17

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
تاریخی معاہدے ’ابراہام اکارڈ‘ پر دستخطوں کے بعد خلیج کے یہ دونوں ملک اسرائیل سے مکمل سفارتی تعلقات رکھنے والے دیگر دو عرب ملکوں مصر اور اردن کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔
معاہدے پر دستخطوں کی اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید، بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزایانی اور اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے شرکت کی۔
صدر ٹرمپ نے بحرین اور امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو مشرق وسطیٰ کے لیے نئی شروعات قرار دیا۔

تینوں ملکوں نے اس دوران ایک سہ فریقی معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کا مسودہ ابھی سامنے نہیں آ سکا۔
معاہدے پر دستخطوں کی یہ تقریب وائٹ ہاوس کے جنوبی لان میں منعقد ہوئی ۔ یہ یہی جگہ ہے جہاں سنہ 1993 میں اسرائیل اور فلسطینی قیادت نے اوسلو معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اس تقریب میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سمیت 700 اہم شخصیات نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here