ایف بی آر :قوانین کی خلاف ورزی پر ملازمین کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

0
476

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ذرائع کے مطابق کچھ ملازمین پرائیویٹ طور پرٹیکس قوانین کی پریکٹس کر رہے ہیں جو سول سرونٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایف بی آر ان تمام ملازمین کے بارے میں ضروری معلومات اکھٹی کر رہا ہے تا کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اس سلسلے میں ایف بی آر نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ ایف بی آر کے ملازمین کی اس قسم کی سرگرمیوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر فون نمبر 0519201408 یا ای میل memberadmin@fbr.gov.pkپر فراہم کر دیں ۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here