سینٹ کا اجلاس کیا قومی اسمبلی ہال میں ہوگا؟

0
850

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی ہال کو سینیٹ کے اجلاس کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط ارسال کر دیا جس میں قومی اسمبلی ہال کو سینیٹ کے اجلاس کیلئے استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سینیٹ ہال میں سماجی فاصلے کے ذریعے اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کے پارلیمان کیلئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں۔ کورونا وائرس کے تناظر میں صحت کی ایڈوائزی کو مد نظر رکھتے ہوئے سینیٹ ممبران کی تعداد کے مطابق یہ ممکن نہیں رہا کہ سینیٹ ہال میں اجلاس منعقد کیا جا سکے۔1993 میں قومی اسمبلی میں آتشزدگی کے وقت قومی اسمبلی کا اجلاس سینیٹ چیمبر میں منعقد ہوا تھا اور آج کے غیر معمولی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس سینیٹ ہال میں منعقد کرانا مناسب نہیں ہے۔پارلیمانی روایات کو دیکھتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ سینیٹ قانون سازی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here