پاکستان ریلوے تیس بوگیوں پر مشتمل خصوصی قرنطینہ ٹرین چلائے گا:شیخ رشید

0
442

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کوروناوائرس کی روک تھام کی کوششوں کے طور پر آج چمن بلوچستان کیلئے دو میڈیکل وینز سمیت تیس بوگیوں پر مشتمل خصوصی قرنطینہ ٹرین چلائے گا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ریلوے کے ہر قلی کو بارہ ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان پر مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پیکج سے دس ہزار قلی مستفید ہونگے۔شیخ رشید احمد نے کوروناوائرس کی وباء کے بارے میں عوام کوچوکس رکھنے اور متعلقہ معلومات کی فراہمی میں ذرائع ابلاغ کے مثبت اور موثر کردار کو سراہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here