راولپنڈی کے چڑیا گھر میں تین ننھے شیروں کا اضافہ ہوگیا ہے.
راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک کے چڑیا گھر ‘جنگل ورلڈ زو’ میں بنگال ٹائیگر نسل کی شیرنی ‘پالی’ نے حال ہی میں تین بچوں کو جنم دیا ہے جو ان دنوں چڑیا گھر آنے والوں کی توجہ کا مرکز ہیں، بڑی تعداد میں لوگ انہیں دیکھنے آرہے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے.۔
دنیا بھر میں بنگال ٹائیگر اپنی خوبصورتی کے باعث مشہور ہیں ، لیکن عدم توجہٰ ،شکار اور جنگلات کے کٹاو کے باعث ان کی نسل معدوم ہو رہی ہے.
گزشتہ برس جنوری میں بھی راولپنڈی کے ایوب نیشنل پارک میں بنگال نسل کی شیرنی نے چار بچوں کو جنم دیا تھا اورشیرنی کے بچوں کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد پارک پہنچی تھی.
سیاحوں کو دو ماہ بعد بنگال شیرنی کے چاربچوں کو دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔